ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، جے پی سی جانچ پر اپوزیشن بضد، راجیہ سبھا کی کارروائی 13 مارچ تک ملتوی

اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، جے پی سی جانچ پر اپوزیشن بضد، راجیہ سبھا کی کارروائی 13 مارچ تک ملتوی

Mon, 13 Feb 2023 21:19:00    S.O. News Service

نئی دہلی،13/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) راجیہ سبھا کی کارروائی اڈانی معاملے کو لے کر اپوزیشن ارکان کے نعرے بازی کے درمیان 13 مارچ کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ بجٹ سیشن کا دوسرا اجلاس 13 مارچ سے شروع ہوگا۔ قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے کی تقریر کے ختم ہونے کے بعد اپوزیشن کے ارکان نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ کیا۔ اس کے علاوہ اپوزیشن اڈانی بحران کے معاملے پر جے پی سی کے مطالبے پر اٹل ہوئی ہے۔

اس سے قبل اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی 11.50 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ مودی-اڈانی بھائی بھائی، دیش بیچ کر کھائے ملائی جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ کارروائی 11.50 بجے دوبارہ پھر شروع ہوئی، لیکن اپوزیشن نے پھر ہنگامہ شروع کر دیا۔ اسپیکر نے اپوزیشن کو منانے کی کوشش کی۔ لیکن اپوزیشن کے اراکان نعرے بازی کرتے رہے، جس کے بعد چیئرمین نے راجیہ سبھا کی کارروائی 13 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی۔

راجیہ سبھا میں ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ رجنی پاٹل کو حکومت کے دباؤ میں معطل کیا گیا تھا۔ چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے رجنی پاٹل کو کارروائی سے ہٹانے کا حکم دیا۔ اس دوران حکمراں پارٹی نے مودی-مودی ہائے ہائے کے نعرے لگائے۔


Share: